-->

24 Apr 2015

کراچی بندرگاہ پر 1 لاکھ 18 ہزار 244 ٹن کارگو کی نقل وحرکت











کراچی بندرگاہ پر 1 لاکھ 18 ہزار 244 ٹن کارگو کی نقل وحرکت

کراچی: کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ18ہزار244ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے73ہزار978ٹن درآمدی کارگو اور44ہزار 266ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں1ہزار427ٹن بلک کارگو،54ہزار238ٹن خشک کارگو اور19ہزار740ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 9ہزار662ٹن بلک کارگواور44ہزار 266ٹن خشک کارگو شامل تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں36ہزار457ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،16ہزار354ٹن بلک کارگو اور1ہزار427ٹن سویا بین میل جبکہ درآمدات میں34ہزار 604ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،1ہزار 128ٹن سیمنٹ اور 1ہزار40ٹن چاول شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر 5جہاز لنگرانداز ہوئے اور10جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 6جہازوں کی آمد اور2جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

0 comments:

Like Page