-->

28 Nov 2015

وزیراعظم نے ریلوے میں 8400آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی



وزیراعظم نے ریلوے میں 8400آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی











کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک بھرمیں ریلوے اور ریلوے پولیس میں 8400 خالی اسامیوں پرنئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں کلاس فور، کلاس تھری، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسکیل 1 تا 7 کی خالی 7 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، نئی سیٹوں میں ریلوے حکام نے افسران کی سیٹوں میں اضافہ جبکہ چھوٹے ملازمین کی سیٹیں کم کردی ہیں، نئی بھرتیاں آئندہ ماہ دسمبرسے شروع کی جائیں گی، ریلوے پولیس میں بھی بڑی تعداد میں کانسٹیبلز، اے ایس آئیزکی سیٹیں خالی ہیں، نئی بھرتیوں کیلئے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آئی جی ریلوے،چیئرمین ریلوے پرمشتمل کمیٹی بھرتیاں کریگی









0 comments:

Like Page